عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر میں مسلسل جاری ہے، اس وبا سے متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ ساتھ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔
دنیا بھرمیں امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک آپ کو بتا دیں کہ' دنیا بھر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 41 لاکھ 95 ہزار 256 درج کی گئی ہے، جبکہ اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 449 ہے۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 51 لاکھ 24 ہزار 728 متاثرین ہسپتال، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں اور کچھ گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، ان میں سے 59 ہزار 858 کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 84 لاکھ 71 ہزار 79 مریض صحت یاب بھی ہوئےہیں۔
تاحال امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 42 ہزار 64 افراد کی جان جا چکی ہے، جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 70 ہزار 12 ہے۔
مزید پڑھیں:
کورونا وائرس کے امریکہ میں 18 لاکھ 86 ہزار 715 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں مزیدگھروں میں آئسولیشن ہیں، جن میں سے 16 ہزار 660 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 لاکھ 41 ہزار 233 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔