کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ 17 مئی کو ختم ہونے والا ہے، اس دوران اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔
وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ وزیراعظم کی یہ پانچویں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میٹنگ ہوگی جس میں تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ کل دوپہر 3 بجے ہوگی۔