کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران تلنگانہ پولیس کو پچھلے تین دنوں میں 100 نمبر پر 6.41 لاکھ سے زائد فضول فون کالس موصول ہوئے۔
تلنگانہ پولیس کے ڈی جی پی ایم مہیندر ریڈی نے ڈائیل 100 عملہ کے تناؤ کو کم کرنے کے لیے اور ان کی ہمت برقرار رکھنے کے لیے ایک پروگرام بھی منعقد کیا۔
کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران تلنگانہ پولیس کو 6 لاکھ سے زائد فون کالس وصول ڈی جی پی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ڈائیل 100 کے عملہ کے ذہنی دباؤ کا انداہ کیجئے جنہیں محض 3 دنوں میں 6 لاکھ 41 ہزار 955 فون کالس وصول ہوئے۔
وزیر اعلی کے چندرشیکھر راؤ نے حال ہی میں یہ کہا تھا کہ لوگ صحت کی ہنگامی صورتحال سے متعلق مدد کے لئے اور اس عہدیداروں کو دی گئی ہدایات پر عمل پیرا رہیں کہ کسی بھی شخص کو ریاست سے کھانا کھانے کے بغیر جانے کی اجازت نہیں ہوگی جس کے بعد ڈائل 100 پر فون کرنے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزیر اعلی کے اس اعلان کے بعد ، رضاکاروں کے ساتھ مل کر پولیس اہلکار ریاست بھر میں ضرورت مند لوگوں میں کھانا اور ضروری اشیاء تقسیم کررہے ہیں۔