اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 63.25 فیصد

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 20,783 مریضوں نے کورونا وائرس سے نجات حاصل کی ہے۔

کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 63.25 فیصد
کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 63.25 فیصد

By

Published : Jul 16, 2020, 5:27 PM IST

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 20,783 مریضوں نے کورونا وائرس سے نجات حاصل کی ہے جس سے صحتیابی کی شرح بڑھ کر 63.25 فیصد ہوگئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 20 ہزار سے زائد کورونا مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد یہ اعدادوشمار بڑھ کر چھ لاکھ سے زائد 6,12,814 تک پہنچ گیا ہے۔
ملک میں فی الحال کورونا وائرس کے 3,31,146 سرگرم معاملے ہیں۔


وزارت کے مطابق کورونا مریضوں کے جانچ کے عمل میں تیزی ، متاثرین کی جلد شناخت اور مریضوں کے موثر علاج کے انتظامات سے ملک میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ مریضوں کا علاج ان کی علامات اور سنگین بیماری کے مطابق کووڈ کیئر سنٹروں یا ہوم آئیسولیشن میں ہوتا ہے۔وزارت کے مطابق ، ملک میں کورونا وائرس کے سرگرم معاملے انفیکشن کے کل کیسز کے ایک تہائی سے تھوڑے ہی زیادہ ہیں۔


کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے ملک بھر میں 1,381کووڈ اسپتال ، 3,100کووڈ ہیلتھ سنٹر اور 10,367 کووڈ کیئر سنٹر موجود ہیں۔ان سب کے پاس 46,666 آئی سی یو بیڈ ہیں۔
ملک کے کل مثبت سرگرم معاملوں کا 48.15 فیصد حصہ صرف دو ریاستوں مہاراشٹر اور تمل ناڈو سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details