مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 28701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جو ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 878254 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز 28637 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز میں یہ راحت پہنچانے والی بات ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18850 مریض صحت مند ہو ئے جس کے بعد شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 553471 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 301609 فعال کیسز ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ہلاکتوں کی تعداد 500 اموات سے بڑھ کر 23174 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 7827 کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد اس ریاست میں بڑھ کر 254427 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 173 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10289 ہوگئی ہے۔ وہیں اس ریاست میں شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 140325 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ریاست تامل ناڈو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔اس ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد 4244 سے بڑھ کر 138470 ہوگئی ہے اور اسی عرصے میں 68 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 1966 تک پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں 89532 افراد کو علاج کے بعد مخلتف اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا کے حالات اب کچھ کنٹرول میں ہے اور کورونا کے کیسز میں اضافے کی شرح میں قدرے کمی آئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں اب تک 112494 افراد جان لیواکوروناوائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اس کی زد میں آنے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 3371 ہوگئی ہے۔ یہاں 89968 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ملک کی مغربی ریاست گجرات متاثرہ کورونا وائرس یعنی کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے ملک بھر میں چوتھے نمبر پر ہے ، لیکن اموات کی تعداد کے لحاظ سے یہ ریاست مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ ریاست گجرات میں متاثرہ افراد کی تعداد اب تک 41،820 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2045 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں 29162 افراد اس جان لیوا وبا سے سے شفایاب ہوئے ہیں۔