ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز - ملک میں کووڈ-19: 2 ہزار سے زائد نئے کیسز، کل اموات 1301

ملک بھر میں آج کورونا وائرس کے 2،487 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 87 افراد کی موت واقع ہوئی ہے، جبکہ 10،886 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس وبا
ملک بھر میں کورونا وائرس وبا
author img

By

Published : May 3, 2020, 11:23 AM IST

Updated : May 3, 2020, 8:53 PM IST

ملک بھر میں کووڈ-19 کے 2،487 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب یہاں کل کیسز کی تعداد 40،236 ہوگئی ہے۔

مذکورہ کل اعداد و شمار میں سے اب تک 10،886 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور 1،306 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک مریض کو منتقل کیا گیا ہے۔

in article image
ملک میں کورونا سے متاثر کیسز کی تعداد 40 ہزار کے پار

فی الحال ملک میں کورونا کے ایکٹیو معاملات کی تعداد 28،070 ہے جس کا علاج کیا جارہا ہے یا ان میں سے کچھ ابھی کورنٹائن سینٹر میں ہے۔

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے اس تعلق سے کہا ہے کہ ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کا فیصد 3.2 ہے جو کہ پوری دنیا میں سب سے کم ہے۔

Last Updated : May 3, 2020, 8:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details