اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا کے مریضوں کی تعداد 38 ہزارکے قریب، 1223 اموات - ملک بھر میں کورونا وائرس وبا

ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 37776 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کس ریاست میں کتنے متاثر اور کتنی اموات
کس ریاست میں کتنے متاثر اور کتنی اموات

By

Published : May 2, 2020, 12:13 PM IST

Updated : May 2, 2020, 8:36 PM IST

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2411 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 38 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 71 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1223 ہوگئی ہے۔

کورونا سے متاثر لوگوں کے صحتیاب ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 953 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 10018 ہوگئی ہے۔

مجموعی طور سے 37776 معاملوں کی تصدیق

وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں حالات میں کوئی سدھار نہیں ہورہا ہے اور یہاں گزشتہ ایک دن میں 1006 نئے معاملے درج ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 11506 پہنچ گئی ہے۔

اس دوران ریاست میں 26 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 485 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1879 متاثرہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Last Updated : May 2, 2020, 8:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details