اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں ایک دن میں ایک ہزار سے زائد کیسز - کورونا وائرس کے 1035 نئے کیسز

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ -19) متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ 1000 سے زائد کا اضافہ درج کیا گیا اور اس دوران اس وبا سے 40 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس
ملک میں کورونا وائرس

By

Published : Apr 11, 2020, 11:29 AM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1035 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک کل 7447 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 71 غیر ملکی مریض شامل ہیں۔

کورنا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 مزیدافراد کے ہلاک ہونے سے مجموعی تعداد 239 ہو گئی ہے۔ ابھی تک کورونا وائرسے 643 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے سنیچر کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس

کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں اب تک 1574 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں اور 110 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 افراد ہلاک جبکہ 210 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 911 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں اور آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔

اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 903 لوگ متاثر ہیں اور 13 افراد کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 183 لوگ متاثر پائے گئے اور ایک کی موت ہوئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں 435 لوگ متاثر ہیں جبکہ یہاں ایک دن میں سب سے زیادہ 17 افراد کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 33 ہو گئی ہے۔

تلنگانہ میں اب تک 473 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور سات افراد کی موت ہوئی ہے، کیرالہ میں 364 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

راجستھان میں ایک دن میں 90 افراد متاثر ہوئے ہیں اوریہ مجموعی تعداد بڑھ کر 553 ہو گئی اوراب تک تین افراد کی موت ہو چکی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 431 افراد متاثر ہیں اور چار افراد کی موت ہو چکی ہے۔

جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں 363 اور کرناٹک میں 207 لوگ متاثر ہیں اوران دونوں ریاستوں میں چھ چھ افراد کی موت ہوئی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر207 ہو گئی ہے اورچارلوگوں کی موت ہوئی ہے۔

گجرات میں 308 افراد متاثر ہیں اور 19 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ریاست میں 67 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 11، مغربی بنگال میں پانچ، ہریانہ میں تین اور بہار، اڑیسہ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details