وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 547 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی اب تک 6412 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 71 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔
کوروناوائرس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 30 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 199 ہوگئی ہے۔ ابھی تک کورونا متاثرہ 504 لوگ صحت مند ہو چکے ہیں۔
ملک میں جمعرات کے مقابلے میں جمعہ کو متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا سے سب سے متاثر مہاراشٹر میں اب تک 1364 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 97 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 افراد ہلاک اور 117 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے جہاں 834 لوگ اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد دہلی میں سب سے زیادہ 720 لوگ متاثر ہیں اور 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 لوگ متاثر پائے گئے اور تین کی موت ہوئی۔