کورونا وائرس وبا کے پیش نظر وندے بھارت ایکسپریس یعنی 18 کے کوچ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی جائے گی۔ ریلوے بورڈ کے چیئرمین ونود کمار یادو نے آج ایک ورچول پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
کووڈ: وندے بھارت کا ڈیزائن تبدیل ہوگا - Vande Bharat train design will change
کووڈ۔19 وبا کے پیش نظر وندے بھارت ایکسپریس کے کوچ کے ڈیزائن میں تبدیلی کی جائے گی۔ وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے ٹنڈر گزشتہ ہفتہ منسوخ کردیئے گئے تھے۔
انہوں نے کہاکہ 44 وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے ٹنڈر گزشتہ ہفتہ منسوخ کردیئے گئے تھے۔ کچھ کمپنیوں کی طرف سے تکنیکی ٹنڈر میں مالیاتی معلومات لیک کرنے کی وجہ سے ٹنڈر منسوخ کئے گئے۔ ان سیمی ہائی اسپیڈ ٹرینوں کے لئے نئے ٹنڈر اسی ہفتہ جاری کئے جائیں گے۔ اس میں کوچ کے اندر کے ڈیزائن میں کووڈ۔19کے پیش نظر تبدیلی کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ برس دسمبر میں جب ٹنڈر جاری کئے گئے تھے اس وقت کووڈ کی صورتحا ل نہیں تھی۔ اب نئے سرے سے ٹنڈر جاری کرتے وقت کووڈ۔19جیسی بیماریوں کا خیال رکھتے ہوے ڈیزائن میں تبدیلی کی جائے گی۔