قومی دارالحکومت دہلی میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی ایم)نے بدھ کو ملک میں پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس کے معاملے پر کل جماعتی میٹنگ کی، جس میں صحت کارکنان، غربا اور غیر منظم شعبے کے مزدوروں کی تعاون کے لیے وزیراعظم نریندموردی سے اپیل کی۔
ریاست کیرالہ سے پارٹی راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ای کریم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی کے سامنے مطالبات رکھے۔
انہوں نے مودی سے کہا کہ غریبوں کو 35 کلوگرام اناج مفت دیا جائے اوران کے 'جن دھن' کھاتے میں پانچ ہزار روپے بھیجے جائیں۔