ریاست تریپورہ کے بٹالہ کے سب سے بڑے شمشان گھاٹ میں ایک پجاری ہیں، جن کا نام سُبیر چکرورتی ہے۔ جنازے کے ساتھ جو ضروری سامان ایک پنڈت کے پاس ہونا چاہیے، اس سامان کی کٹ میں ان دنوں سبیر ایک ہینڈ سینی ٹائزر بھی رکھ رہے ہیں۔
کورنا وائرس کے خدشات کے پیش نظر ان دونوں 46 سالہ پجاری سُبیر کے پاس سینی ٹائزر ہمیشہ ساتھ رہتا ہے، جہاں بھی ضرورت پڑے سبیر اپنے ہاتھوں کو سینی ٹائز کر لیتے ہیں۔
چکربورتی کہتے ہیں 'ہر دن چھ سے آٹھ جنازے شمشان گھاٹ پر لائے جاتے ہیں، اس میں وہ جنازے بھی شامل ہوتے ہیں جن کا پوسٹ مارٹم کیا ہوتا ہے، جنازے کو نہلانے و دیگر رسومات ادا کرنی ہوتی ہیں اور اس دوران ہمیں اپنی حفاظت کا بھی خاص خیال رکھنا پڑتا ہے اس لیے ہمیں سینی ٹائزر کی ضرورت پڑتی ہے'۔