اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا اپڈیٹ: عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تازہ ترین تفصیلات - covid-19

عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ دنیا بھر میں مسلسل بڑھ رہا ہے، اب تک دنیا کے 185 ممالک و خطوں میں اس وبا سے متاثرین مریضوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اموات ہوئی ہیں۔

covid-19-global-tracker
covid-19-global-tracker

By

Published : Apr 29, 2020, 9:47 AM IST

Updated : Apr 29, 2020, 11:50 AM IST

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کوروناوائرس سے کل 3،084،563 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،16،127 ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں اب تک تقریباً نو لاکھ افراد اس انفیکشن سے مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی شام جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 31332 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور ابھی تک اس وائرس سے 1007 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ملک میں اب تک 7696 لوگ اس انفیکشن سے مکمل طور ٹھیک بھی ہو چکے ہیں۔

عالمی سطح پر کورونا متاثرین کی تازہ ترین تفصیلات

(سی ایس ایس سی) کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں۔ دنیا کی سپر پاور امریکہ میں یہ وبا بھیانک شکل اختیار کرچکی ہے۔ امریکہ میں اب تک 10.12 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ انفیکشن کی وجہ مرنے والوں کی تعداد 58348 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 1.11 لاکھ سے زیادہ لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

یورپ کے اس وبأ سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اب تک 27359 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور اب تک 201505 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ تقریباً 65 ہزار لوگ صحت مند ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔

اسپین كووِڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

اسپین میں اب تک 232128 لوگ کورونا انفیکشن کی زد میں آ چکے ہیں اور 23822 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ لوگ ٹھیک ہو گئے ہیں۔

اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83938 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4637 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی اموات کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

اس درمیان، کورونا وائرس سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 166036 لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 23327 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ جرمنی میں کورونا وائرس سے 159038 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 6161 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جارہے ہیں، جہاں 158353 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں اور اب تک 21158 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے اور صرف 778 مریضوں کو ہی علاج کے بعد اسپتال سے چھٹی دی گئی ہے۔

ترکی میں کورونا ماثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 114653 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 2992 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ملک ایران میں 92584 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 5877 لوگوں کی اس کی وجہ موت ہوئی ہے۔

دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی كووڈ -19 کا غضب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ روس میں اب تک کورونا انفیکشن کے 93558 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 867 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے اموات ہوئی ہیں۔

کورونا سے بیلجیم میں 7331، ہالینڈ میں 4582، برازیل میں 4674، کناڈا میں 2844، سویڈن میں 2355، سوئٹزرلینڈ میں 1699، میکسیکو میں 1434، آئر لینڈ میں 1102، پرتگال میں 948، انڈونیشیا میں 773، رومانیہ میں 663، ایکواڈور میں 663، آسٹریا میں 569، پولینڈ میں 596، فلپائن میں 530، ڈنمارک میں 434 اور جنوبی کوریا میں 244 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ پڑوسی ملک پاکستان میں كورونا وائرس کے اب تک 14504 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس کی وجہ سے 313 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

Last Updated : Apr 29, 2020, 11:50 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details