آن لائن گرواسری اسٹور یعنی جہاں سےآپ آن لائن گھر بیٹھے ہی سامان خرید سکتے ہیں، ان دنوں یہ کمپنی 10 ہزار نئے لوگوں کو ڈھونڈ رہی ہے، ان 10 ہزار لوگوں سے کمپنی ترسیل اور بگ باسکٹ کے گودام میں کام کروائے گی۔
بگ باسکٹ کی نائب صدر برائے انسانی وسائل تنوجہ تیواری کہتی ہیں 'ہم اپنی کمپنی میں 10 ہزار نئے افراد کو نوکری دینے کے لیے تیار ہیں، ہم لوگوں کو ان تمام شہروں سے نوکری فراہم کریں گے، جہاں بگ باسکٹ موجود ہے'۔
بھارت میں بگ باسکٹ 26 شہروں میں لوگوں تک ضروری ساز و سامان پہنچاتی ہے۔