اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت، نیپال سرحدی ضلعوں میں کورونا - covid-19 affects in india nepal border districts

نیپال کے ضلع بانکے نیپال گنج میں کورونا کے پہلے مریض کی کل تصدیق ہونے سے ضلع میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ وہیں آج بیک وقت 9 کورونا مثبت مریضوں کی تصدیق ہوجانے سے ضلع انتظامیہ ہل گیا۔

بھارت، نیپال سرحدی ضلعوں میں کورونا
بھارت، نیپال سرحدی ضلعوں میں کورونا

By

Published : May 3, 2020, 9:55 PM IST

Updated : Jun 3, 2020, 7:26 AM IST

موصول اطلاع کے مطابق کل نیپال گنج کے جولاہن پوروا وارڈ نمبر 8 کے ایک 60 سالہ مریض کی تحقیقاتی رپورٹ میں کورونا مثبت کی تصدیق کی گئی ہے۔ مریض شہر میں واقع ایک عبادت گاہ کا چوکیدار تھا۔اس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ایک ماہ قبل دہلی سے واپس آیا تھا۔کل تک جہاں صرف ایک مریض سے ماحول میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی وہیں آج زیادہ تعداد میں کورونا مثبت مریض ملنے سے بے چینی کا ماحول پیدا ہوگیا۔

وزارت صحت کے ترجمان وکاس دیوکوٹا کے مطابق آج کے متاثرہ افراد میں 5 مرد اور 4 خواتین ہیں۔ ان کی عمر 7 سے 58 سال کے درمیان ہے۔اس کے علاوہ آج پارسا کے بیرگنج میں ایک شخص میں کورونا مثبت کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیرگنج چھپکیا سے تعلق رکھنے والے ایک 36 سالہ شخص کی کورونا ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔اسی وقت ، نیپال میں متاثرہ افراد کی تعداد 69 تک پہنچ گئی ہے۔

ان میں سے سولہ صحتیاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں۔روہاٹ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جو علاج کے بعد گھر چلا گیا تھا اسے اتوار کے روز دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔کورونا مریضوں کے پائے جانے کے بعد سے ہی ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنا شروع کردیا ہے، پورے علاقے کو ہاٹ اسپاٹ میں شامل کر سیل کردیا ہے۔

ضلع بانکے انتظامیہ نے نیپال گنج میں غذائی اجناس کی تمام دکانیں فوری طور پر بند کرادی ہیں۔ بانکے ہیلتھ مرکز کورونا ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ترجمان نریش شریستھا کے مطابق ایک عبادت گاہ سے گیارہ افراد کے نمونے لئے گئے تھے، جس میں ایک شخص کی رپورٹ میں کورونا مثبت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

شریستھا نے مزید بتایا کہ ان لوگوں سے جو ان سے رابطے میں تھے ان کی بھی تفتیش کی جارہی ہے، فی الحال نیپال گنج میں ایک شخص کے مثبت آنے کے بعد سرحدی قصبہ روپئی ڈیہہ میں لوگ محتاط ہوگئے ہیں اور اسی کے ساتھ بھارت کے سرحد پر واقع ضلع بہرائچ میں بھی پانچ نےکورونا مثبت مریض کے تصدیق کے بعد پورے ضلع کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقے پر بھی نگرانی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے-

Last Updated : Jun 3, 2020, 7:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details