عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ19 کی وجہ سے موت کے 70 فیصد معاملے ملک کی پانچ ریاستوں: مہاراشٹر، تمل ناڈو، دہلی، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے ہیں۔ ان میں سے دہلی اور کرناٹک ایسی ریاستیں ہیں جہاں ہفتہ وار بنیاد پر ہر روز اوسطاً موت کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جمعرات کو ہوئی پریس بریفنگ میں ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن نے بتایاکہ ملک بھر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے اب تک 37.39 فیصد اموات مہاراشٹر میں ،11.16 فیصد تمل ناڈو میں ،8.83 فیصد کرناٹک میں ،6.65 فیصد دہلی میں اور 6.12 آندھرا پردیش میں ہوئی ہیں۔ باقی 29.85 فیصد معاملے ملک کے دیگر حصوں کے ہیں۔
بھوشن نے بتایا کہ ان پانچ ریاستوں میں سے دہلی ایسی ریاست ہے جہاں ہفتہ وار بنیاد پر گزشتہ تین ہفتے کے دوران موت کے معاملے بڑھے ہیں۔ دہلی میں 13 سے 19 اگست کے درمیان ہر روز اوسطاً 12 کورونا متاثرین کی موت ہوئی جو 20 سے 26 اگست کے درمیان بڑھکر یہ تعداد 14 اور 27 اگست سے دس ستمبرکے درمیان بڑھکر 18 ہوگئی۔
کرناٹک میں گزشتہ ہفتے موت کے اوسطاً معاملوں میں تیزی درج کی گئی ہے۔ کرناٹک میں 13 سے 19 اگست کے درمیان ہر روز اوسطاً 114 کورونا مریضوں کی موت ہوئی،20 سے 26 اگست کے درمیان یہ گھٹ کر 108 ہوئی لیکن 27 اگست سے دو ستمبر کے درمیان یہ دوبارہ تیزی سے بڑھکر 125 مریض فی دن ہوگئی۔
مزید پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا کے ڈھائی کروڑ سے زائد کیسز