آبی توانائی کی وزارت کے مطابق اس اسکیم کے تحت 2024 تک ملک کے تمام 18.93 کروڑ گھروں کو اسکیم سے جوڑنا مقصود ہے۔ اب تک صرف 17فیصد یعنی 3.23 کروڑ گھروں تک یہ سہولت پہنچائی گئی ہے، بقیہ 83 فیصد، یعنی 15.70 کروڑ گھروں کو اگلے چار برسوں میں مرحلہ واراسکیم کے تحت لانا ہے۔
نل جل یوجنا کے تحت 40 ہزار گاؤں کا احاطہ اسکیم کے تحت رواں سال 15 اگست تک، تلنگانہ کے 85 فیصد گھروں کو نلکے سے پانی دینے کی اسکیم سے جوڑا جا چکا ہے، جبکہ گوا میں 89 فیصد گھر اس سے جڑ چکے ہیں۔ پڈوچیری میں 87 اور ہریانہ میں 80 فیصد گھروں کو اس اسکیم کے تحت فائدہ پہنچا ہے۔
نل جل یوجنا کے تحت 40 ہزار گاؤں کا احاطہ اسی طرح گجرات میں 74 فیصد مکانات اورہماچل پردیش میں 54 فیصد مکانات کو نل سے پانی کی اسکیم سے جوڑا کیا گیا ہے وزارت کا کہنا ہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران اس اسکیم میں دو کروڑ مکانات شامل کیے گئے ہیں اور اس میں روزانہ ایک لاکھ سے زیادہ مکانات شامل کیے جارہے ہیں۔ کسی گاؤں کا کوئی بھی کنبہ بھی وزیر اعظم کی اس اسکیم کے فوائد سے محروم نہ رہ جائے اس کے لئے اسکیم میں شامل تمام افراد کو آدھار سے لنک کیا جارہا ہے تاکہ سب کے لئے پینے کے صاف پانی کو یقینی بنایا جاسکے-
نل جل یوجنا کے تحت 40 ہزار گاؤں کا احاطہ اس اسکیم کو چار مراحل میں تقسیم کرکے کام کیا جارہا ہے اور اس کے تحت بہار، گوا، پڈوچیری، تلنگانہ میں 2021، لداخ، منی پور، پنجاب اور سکم 2022، اروناچل پردیش، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، میگھالیہ، میزورم اور تریپورہ میں 2023 اور انڈامان نکوبار، آندھرا پردیش، آسام، چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ناگالینڈ، اڈیشہ، راجستھان، تمل ناڈو، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال میں اس سکیم کے تحت تمام مکانات کو 2024 تک جوڑا جائے گا-
نل جل یوجنا کے تحت 40 ہزار گاؤں کا احاطہ اسکیم کو اب تک 40 ہزار سے زیادہ گاؤں میں صد فیصد نافذ کیا جاچکا ہے۔ اس کے تحت 9 اضلاع اور 32 سے زیادہ بلاکوں کو اسکیم سے جوڑا گیا ہے۔ جن اضلاع میں صد فیصد گھروں کو نلوں سے پانی دیا گیا ہے ان میں گجرات کا گاندھی نگر، ہماچل پردیش کا لاہل اور اسپیتی، جموں کشمیر کے سرینگراور گندیر بل، پنجاب کا ساس نگر، تلنگانہ کے عادل آباد، کریم نگر، میدچل، ملکا نگر اور وارنگل اضلاع شامل ہیں۔
نل جل یوجنا کے تحت 40 ہزار گاؤں کا احاطہ مزید پڑھیں:
متعدد ریاستوں میں یہ کام بہت تیزی سے جاری ہے اور وہاں 80 فیصد سے زائد گھروں کو اس سےجوڑا جاچکاہے۔ ہماچل پردیش میں 25 لاکھ سے زیادہ گھروں میں اس اسکیم کا فائدہ پہنچایا جانا ہے جن میں سے دس لاکھ سے زائد گھروں کو اسکیم سے منسلک کیا جاچکا ہے۔ جموں کشمیر میں بھی 25 لاکھ سے زیادہ گھروں کو جوڑنا ہے جن میں سے پانچ لاکھ سے زائد گھر منسلک ہو چکے ہیں۔