اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کوویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا

حیدراآباد کے نمس ہسپتال میں صحت مند افراد پر، کوویکسین کا کلینکل ٹرائل کیا جائے گا۔

کوویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا
کوویکسین رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا

By

Published : Jul 7, 2020, 4:13 PM IST

حیدرآباد کے نمس ہسپتال میں بھارت بائیوٹیک کوویاکسین کے تجربے کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

تلنگانہ میں آج سے کورونا وائرس کے علاج کے لیے بھارت بائیوٹیک کے تیارکردہ کوویگسین کے کلنکل ٹرائل کا عمل شروع ہوا ہے۔

نمس ہسپتال کے ڈائریکٹر منوہر نے اس سلسلے میں کہا کہ آج سے کلنکل ٹرائل کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوا ہے۔ صحت مند افراد کو اس ٹرائل کے لیے منتخب کیا جائے گا،سب سے پہلےمنتخب صحت مند افراد کے نمونے لیے جائیں گے اور ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نجی ہسپتالوں کے نمائندوں کے ساتھ گورنر کا اجلاس

انھوں نے کہا کہ صحت مند افراد کو ویکسین کا پہلا ڈوز دیا جائے گا۔ جس کے بعد دو دن تک ہسپتال میں انھیں مشاہدے میں رکھاجائے گا۔14 دن بعد دوسرا ڈوز دیا جائے گا۔ اور بعد میں تیسرا ڈوز دیا جائے گا۔ اس طرح ایک شخص کو تین ڈوز دئے جائیں گے۔

ملک بھر کی عوام نے اس کوویکسین کی تیار ہونے کی خبر سننے کے بعد راحت کی سانس لی ہے، بتایا گیا کہ انسانوں پر اس کے تجربے کے بعد 15 اگسٹ تک اس کو مارکٹ میں لایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details