اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نربھیا کیس: مجرموں سے متعلق درخواست مسترد - نربھیا کیس اپڈیٹ

نئی دہلی۔ پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا کے مجرموں سے ملنے کے لئے ان کے اعضاء کو عطیہ کرنے کی ترغیب دینے کی درخواست کو بھی مسترد کردیا۔ عدالت نے عرضی گذار سے کہا کہ 'آپ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے'۔

نربھیا کیس: مجرموں سے متعلق درخواست مسترد
نربھیا کیس: مجرموں سے متعلق درخواست مسترد

By

Published : Jan 10, 2020, 5:40 PM IST

یہ درخواست ریکو نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے دائر کی گئی تھی درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیوم شرما نے پیروی کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے چاروں مجرموں کو 22 جنوری کی صبح سات بجے پھانسی دینے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا وہ چاہتے ہیں کہ چاروں قصورواروں سے ماہرین نفسیات، وکیل، روحانی رہنما اور سماجی کارکنان ملیں اور انہیں اپنا جسم عطیہ کرنے کی ترغیب دیں، وہ چاہتے ہیں کہ قصورواروں کا جسم ان کی موت کے بعد بھی کچھ لوگوں کے کام آ سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سات جنوری کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے چاروں مجرموں کو سزائے موت سنایا تھا، عدالت نے 22 جنوری کی صبح سات بجے پھانسی دینے کا حکم دیاہے۔ اس کے بعد ایک مجرم نے گزشتہ 9 جنوری کو سپریم کورٹ میں كيوریٹیو پٹيشن دائر کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details