لاک ڈاؤن میں دیگر ریاستوں میں پھنسے کرناٹک کے مہاجر مزدوروں کی امداد کر نے مرکزی اور ریاستی حکومت نا کام رہی ہے. ریاست کر ناٹک کے کئی مہاجر مزدور گوا، آندھرا، تنگانہ، مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
کرناٹک کے مہاجر مزدوروں کی مدد کےلیے عدالت میں درخواست ان مزدوروں کو واپس لانے کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی پچھلے تین مہینوں میں حکومت سے چار مرتبہ اپیل کی گئی ہے۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کےسماجی بہبود سابقہ وزیر پرینک کھرگے نے کہا کہ پچھلے تین ماہ سے پریشان حال مہاجر مزدوروں کی مداد کے لیے چار مرتبہ حکومت کو اپیل کرنے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کسی طرح مداد نہیں کی گئی۔
اس لئے انھوں نے حکومت کے خلاف عدالت میں درخواست داخل کی ہے تاکہ مہاجر مزدوروں کو مالی امداد مل سکے جس میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ دیگر ریاستوں میں پھنسے مزدوروں کو مفت میں انکے گھر پہچایا جائے۔ 10 ہزار بی پی یل کارڈ والوں دیا جائے۔
اگلے چھے مہینوں تک 7500 ہر ماہ مزدوروں کو تنخواہ دیا جائے. جس سے مہاجر مزدور وں کی پریشانی دور ہوسکتی ہے. پچھلے تین مہینوں سے لاک ڈون کے دوران کام نہیں ہونے کی وجہ ان کی زندگی مشکل سے گزاررہی ہے. اس لئے مرکزی اور یارستی مہاجر مزدوروں کی مداد کر نے کے لئے مطالبہ کیاگیا۔