اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

طلاق کی قیمت 35 ارب ڈالر - میکینزی بیزوس

بھارت سمیت اشیا کے بیشترممالک میں خواتین کو طلاق کے نام پرشوہر سے علیحدگی کے سوا کچھ نہیں ملتا لیکن ملٹی نیشنل کمپنی امیزون کے سربراہ کی اہلیہ نے جب طلاق لیا تو انہیں اتنی خطیررقم ملی کی وہ دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں آگئیں۔

جیف بیزوس اور میکینزی بیزوف

By

Published : Apr 5, 2019, 3:09 PM IST

Updated : Apr 5, 2019, 5:59 PM IST

آن لائن شاپنگ کمپنی امیزون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان طلاق کا معاہدہ طئے پایا ہے، اس طلاق کے بعد جیف بیزوس اپنی اہلیہ کو 35 ارب ڈالر دیں گے۔

میکینزی نے ایک ٹویٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں بہت خوش ہوں کہ ہم دونوں کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق کا معاہدہ طئے پایا ہے۔

واضح رہے کہ میکینزی بیزوس امیزون کمپنی کی 4 فیصد شیئر کی مالک ہیں۔

جیف بیزوس کے میکینزی بیزوس سے چار بچے ہیں۔

میکینزی اس وقت سے جیف کے ساتھ ہیں جب انہوں نے سنہ 1994 میں امیزون کمپنی کی بنیاد ڈالی تھی۔

جیف بیزوس اور میکینزی بیزوف

واضح رہے کہ امیزون دنیا کی ای۔کامرس کی ایک بڑی کمپنی ہے جس نے گذشتہ برس تقریباً 232 ارب ڈالر کی کمائی تھی اور فوربز میگزین کے مطابق اس کمائی سے جیف بیزوس اور ان کے اہل خانہ کو 131 ارب ڈالر کا فائدہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ میکنزی ایک مصنفہ ہیں اور انہوں نے دو کتابیں بھی لکھی ہیں، وہ پرنسٹن یونیورسٹی میں پُلٹزر انعام یافتہ مصنف ٹونی موریسن کی شاگرد تھیں۔

اطلاعات کے مطابق جیف بیزوس کے مبینہ طور پر فاکس ٹی وی کی سابق میزبان لورین سینچیز کے ساتھ غیر ازدواجی رشتے میں ہیں۔

جیف بیزوس اور میکینزی کے مابین طے پانے والا طلاق کا یہ معاہدہ ارب پتی امریکی بزنس مین ایلس ویلڈرسٹین اور ان کی اہلیہ کے درمیان طے پانے والے طلاق کے معاہدے سے بھی بڑا ہے جس کی مالیت تقریباً 4 ارب ڈالر تھی، اس جوڑے کے درمیان طلاق 1999 میں ہوا تھا۔

Last Updated : Apr 5, 2019, 5:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details