اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا ویکسین: انسانی آزمائشوں پر ڈی سی جی آئی کی مہر

ڈی سی جی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے بھارت میں فیز ٹو اور فیز تھری کے انسانی آزمائشوں کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

کورونا ویکسین: انسانی آزمائشوں پر ڈی سی جی آئی کی مہر
کورونا ویکسین: انسانی آزمائشوں پر ڈی سی جی آئی کی مہر

By

Published : Aug 3, 2020, 11:13 AM IST

کنٹرولر جنرل آف ڈرگس آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) نے انگلینڈ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کی جانے والی کورونا وائرس کووڈ 19 کے ٹیکے 'کوویشیلڈ' کے لئے بھارت میں دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے ٹسٹ کی منظوری دے دی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج بتایا کہ 'ڈی سی جی آئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی اور دوا ساز کمپنی آسٹرا زینیکا کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے بھارت میں فیز ٹو اور فیز تھری کے انسانی آزمائشوں کے لئے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

پونے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ نے 'کوویشیلڈ' تیار کرنے کے لئے آسٹر زینیکا کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ معاہدے کے مطابق سیرم انسٹی ٹیوٹ بھارت اور دوسرے کم اور اوسط آمدنی والے ممالک میں کوویشیلڈ کی سپلائی کرے گا۔ انسٹی ٹیوٹ رواں ماہ ملک بھر میں انسانی آزمائشوں کا تیسرا مرحلہ شروع کرے گا۔

یہ بھی بڑھیں: بھارت میں کورونا کیسز 18 لاکھ سے زائد

آکسفورڈ کے اس ویکسین کے لئے دوسرے اور تیسرے مرحلہ کے ٹرائلز فی الحال برطانیہ میں ہورہے ہیں۔ اس کا تیسرا مرحلہ برازیل میں انسانی ٹسٹ اور جنوبی افریقہ میں پہلے اور دوسرے مرحلے کی انسانی آزمائش جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details