اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مذہبی مقامات کھلنے کے بعد پہلا جمعہ آج - masjid in patna haj bhawan

کورونا وائرس بحران کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں ڈھائی مہینے تک جاری لاک ڈاؤن کے دوران سبھی نقل و حمل کے ساتھ ساتھ مذہبی مقامات اور عبادت گاہوں کو بند کردیا گیا تھا، جسے آٹھ جون کوکھول دیا گیاہے۔

ان لاک-1 مذہبی مقامات کھلنے کے بد پہلا جمعہ آج
ان لاک-1 مذہبی مقامات کھلنے کے بد پہلا جمعہ آج

By

Published : Jun 12, 2020, 11:42 AM IST

گزشتہ آٹھ جون سے ملک بھر میں لاک ڈاون کو بدل کر ان لاک کرنے کے بعد سبھی عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا ہے، اس دوران ملک میں متعدد مقامات پر بڑھتے کورونا کے کیسز کے پیش نظر مساجد میں پابندیاں بدستو جاری تھیں۔

آج لاک ڈاؤن کے اختتام کے بعد پہلا جمعہ ہے، اس دوران ملک کے بیشتر مقامات میں نماز جمعہ دو مختلف اوقات میں ادا کی جائیں گی، جبکہ دہلی کی تاریخی جامع مسجد اور حیدرآباد کی مکہ مسجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار کے دارالحکومت پٹہ کے حج بھون میں واقع مسجد میں بھی نماز جمعہ نہیں ادا کی جائے گی، پٹنہ حج کمیٹی کے چیئر میں الیاس حسین نے معاشرتی فاصلے کے پیش نظر یہاں جمعہ کی نماز ادا نہیں کرنے کا فیصلہ کیا، خاص بات یہ ہے کہ بہار میں مہاجر مزدوروں کی آمد کے بعد سے کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

موصول اطلاعات کے مطابق حیدرآباد محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود نے مصلیوں کی بڑی تعداد میں آمد کے پیش نظر پولیس کی مدد طلب کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details