اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی کینسر انسٹی ٹیوٹ کورنا سے متاثر - دہلی کے کینسر اسپتال میں خدمات معطل

دہلی کینسر انسٹی ٹیوٹ میں 21 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔

ڈی ایس سی آئی
ڈی ایس سی آئی

By

Published : Apr 12, 2020, 10:16 AM IST

دہلی کے اسٹیٹ کینسر انسٹی ٹیوٹ میں 21 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، جس کے بعد ڈی ایس سی آئی میں سبھی خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے ایک اعلی اہلکار نے کہا ہے 'دہلی حکومت کے ذریعے چلائے جا رہے اس کینسر انسٹی ٹیوٹ کو سینی ٹائز کیا گیا ہے، اب اس کے بعد پیر کو دوبارہ سینی ٹائز کیا جائے گا'۔

انہوں نے کہا 'انسٹی ٹیوٹ میں جو بھی کینسر کے مریض زیر علاج تھے انہیں آس پاس کے نجی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، فی الحال اس کینسر انسٹی ٹیوٹ میں خدمات معطل کر دی گئ ہے، اگلے نوٹس تک خدمات معطل رہیں گی'۔

ڈٰی ایس سی آئی میں جمعرات کو تین کینسر مریض کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے، جس کے بعد ہسپتال میں متاثر ہونے والوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی تھی۔

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 273 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 8 ہزار 356 افراد اس سے متاثر ہیں۔

وہیں دنیا بھر میں کورونا وائرس نے 17 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد کو اپنی زد میں لے لیا ہے اور متاثرین میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں کووڈ انیس کی وجہ سے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details