اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'چین کے سفر پر جانے سے گریز کریں' - ایڈوائزری

وزارت صحت نے چین میں کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر ملک کے شہریوں کو وہاں کی سیاحت سے بچنے کے لیے ایڈوائزری جاری کیا۔

چین کے سفر پر جانے سے گریز کریں
چین کے سفر پر جانے سے گریز کریں

By

Published : Jan 29, 2020, 3:40 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 10:07 AM IST

وزارت صحت نے بدھ کو اپنے سرکاری ٹوئٹر پر یہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہربانی کرکے چین کے سفر پر جانے سے بچیں۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا متعدی مرض کی طرح پھیل گیاہے۔ اس کے وجہ سے چین میں 132 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 5974 لوگوں میں یہ وائرس پائے گئے ہیں۔ بھارت میں بھی کچھ لوگوں کو اس وبا کے شبہ میں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس کے 4593 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔عالمی صحت تنظیم کی تازہ رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے 14، سنگاپور میں سات، جاپان میں چھ، امریکہ اور آسٹریلیا میں پانچ، کوریا اور ملائشیا میں چار، فرانس میں تین، ویتنام اور کناڈا میں دو دو اور نیپال، سری لنکا اور جرمنی میں ایک ایک معاملہ درج ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 10:07 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details