اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کی شرح60 فیصد زائد

بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ-19)سے متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 60.72 فیصد ہوگئی ہے۔

By

Published : Jul 3, 2020, 5:08 PM IST

کورونا وائرس
کورونا وائرس

مرکزی وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود اشونی کمار چوبے نے جمعہ کے روز یہ ٹویٹ کیا کہ ملک میں کورونا متاثرین کی صحت یابی کی شرح 60.72 فیصد ہوچکی ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا انفکشن کے 2،29،524 فعال کیسز موجود ہیں اور 3،80،374 کورونا سے متاثرہ مریض مکمل طور پر ٹھیک ہوچکے ہیں۔

جس کے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 60.72 فیصد ہوگئی۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، ریکارڈ 20،032 کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں، انفیکشن سے پاک مریضوں اور فعال معاملات کے مابین فاصلہ اب بڑھ کر 1،50،850 ہو گیا ہے۔
کورونا انفیکشن کی شناخت کے لئے جانچ کی سہولیات فراہم کرنے والی لیبز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتے ہوئے بڑھ کر 1،074 ہوگئی ہے ، جس سےنمونے کی جانچ کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں اب تک 92،97،749 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔
مہاراشٹرا میں اب تک سب سے زیادہ 1،01،172 مریض کورونا وائرس کووڈ ۔19 سے ٹھیک ہوچکےہیں۔

مزید پڑھنے کے لیے کلک کریں:دنیا بھر میں کورونا سے سوا پانچ لاکھ اموات

اس کے بعد ، دہلی میں 63،007 ، تمل ناڈو میں 56،021 ، گجرات میں 24،601 ، اتر پردیش میں 17،221 ، راجستھان میں 15،043 ، مغربی بنگال میں 13،037 ، ہریانہ میں 11،019 ، مدھیہ پردیش میں 10،815 اور تلنگانہ میں 9،069 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details