اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت نے کورونا وائس پر صورتحال کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے کورونا وائرس پر سنیچر کو ایک اعلی سطحی میٹنگ میں صورتحال کاجائزہ لیا اور مختلف وزارتوں اور محکموں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

Principal secretary to PM Modi holds high-level meeting to take stock of preparedness
مرکزی حکومت نے کورونا وائس پر صورتحال کا جائزہ لیا

By

Published : Jan 25, 2020, 11:57 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 10:33 AM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی ہدایت پر ان کے پرنسپل سکریٹری نے اس اعلی سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ وزیراعظم کے دفتر نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران حکام نے انہیں گزشتہ دنوں اس معاملہ میں ہوئی پیش رفت، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی تیاریاں اور اس سے نپٹنے کے لیے کیے اقدامات کی معلومات دی۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے چار مشتبہ معاملات سامنے آئے تھے حالانکہ ان کے نمونوں کی جانچ کے بعد کسی بھی معاملہ میں مریض کو اس وائرس سے متاثر نہیں پایا گیا۔ چین میں اس وائرس کے انفکشن کے وبا کی شکل اختیار کرلینے کے بعد ملک کے 19ہوائی اڈوں پر چین سے آنے والے مسافروں کی تھرمل اسکریننگ کی جارہی ہے۔

اب تک سات ہوائی اڈوں پر 115 پروازوں سے آئے 20 ہزار مسافروں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ 12 دیگر ہوائی اڈوں پر مسافروں کی جانچ شرو ع کرنے کی ہدایت جمعہ کو جاری کی گئی ہے۔

وزارت صحت کے حکام نے آج ہوئی میٹنگ میں ہسپتالوں اور نمونوں کی جانچ کرنے والی لیباریٹریوں کی تیاریوں سے وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری کو واقف کرایا۔ انہوں نے شہری ہوابازی وزارت کی طرف سے تھرمل اسکریننگ اور دیگر بچاو اقدامات کا بھی میٹنگ میں جائزہ لیا۔

میٹنگ میں کابینی سکریٹری، داخلہ سکریٹری، خارجہ سکریٹری، دفاعی سکریٹری، صحت او ر خاندانی فلاح و بہبود کے سکریٹری، شہری ہوابازی کے سکریٹری اور مختلف محکموں کے کئی دیگر سکریٹری موجود تھے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 10:33 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details