اسی ضمن میں مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست میں ہوم کورنٹائن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں پر دو ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بدھ کے روز جاری کردہ ایک حکمنامے میں ریاستی محکمہ صحت نے یہ بھی کہا ہے کہ دوسری بار ہوم کورنٹائن اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اس شخص کو گھر سے باہر قائم کردہ حکومت کے کورنٹائن سینٹر میں منتقل کر دیا جائے گا۔
مدھیہ پردیش حکومت نے مرکز کے حکمنامے کو ملحوظ رکھ کر ہوم کورنٹائن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں سے دو ہزار روپے جرمانہ وصولنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی کرنے پر حکومت کے قائم کردہ کورنٹاین سینٹر میں منتقل کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ بدھ کی شام تک ریاست میں کورونا کے مثبت مریض کی تعداد سات ہزار 261 تک پہنچی ہے، جبکہ ریاست بھر میں اب تک 313 اموات ہو چکی ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تین ہزار 927 افراد اس بیماری سے شفا پا چکے ہیں۔
وہیں کورونا وائرس نے ریاست کے کل 52 اضلاع میں سے 50 اضلاع کو اپنی زد میں لے چکا ہے۔