اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس: مدھیہ پردیش میں پانچ نئے مریض - کورونا کے 5 مشتبہ کی جانچ

مدھیہ پردیش میں کورونا وائرس کے پانچ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے ریاست میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 19ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس:مدھیہ پردیش میں 5نئے مریض
کورونا وائرس:مدھیہ پردیش میں 5نئے مریض

By

Published : Mar 26, 2020, 2:13 PM IST

سرکاری اطلاع کے مطابق اندور میں گزشتہ شب کورونا کے 5 مشتبہ کی جانچ رپورٹ مثبت ملنے کے بعد وہاں متاثرین کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔

اسی طرح جبل پور میں 6، بھوپال میں 2، گوالیار اور شیو پوری میں اب تک ایک ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ وہیں اجین کی رہنے والی کورونا سے متاثرہ بزرگ خاتون نے گزشتہ روز اندور میں علاج کے دوران دم توڑ دیا تھا۔ انہیں گذشتہ روز ہی کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔

کورونا کے تعلق سے گزشتہ شب جاری بلیٹن کے مطابق ریاست میں تقریباً دوسو ممکنہ افراد کے نمونے جانچ کے لئے پونے، ناگپور، بھوپال اور جبل پور بھیجے گئے تھے۔ جس میں 15 کی رپورٹ مثبت پائی گئی تھی۔

اور 178 کی رپورٹ منفی۔اس کے علاوہ 36کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے ۔6 نمونے رد ہو گئے ہیں۔ریاستی نگرانی یونٹ ہدایات اور مشاورت کے لئے سنٹرل سرویلانس یونٹ نئی دہلی سے رابطہ میں ہے۔کورونا وائرس کی بیماری کی معلومات اور رہنمائی کے لئے ریاستی سطح کا کال سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

ریاست کے تمام اضلاع میں منگل کی شب سے لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔جو 14 اپریل تک جاری رہے گا۔اس پر سختی سے عمل بھی کرایا جا رہا ہے۔سبھی اضلاع میں کرفیو جیسے حالات ہیں ۔حالانکہ ضروری خدمات اور اشیاء کی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے۔عوام سے اپیل کی جارہی ہےکہ وہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ گزشتہ روز کی بنسبت آج کم لوگوں کے باہر نکلنے کی خبر ہے۔

اس کے علاوہ ریاست میں کاروباری افراد ،خصوصاًدوا فروش اور ضروری اشیاء کے تاجر وں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزی، کالا بازاری کے مقصد سے نہ کریں اور انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو سامان مہیا کرائیں۔ریاست کے تقریباً سبھی اضلاع میں اشیاءخوردونوش اور دواؤں کی کالا بازاری روکنے کے پیش نظر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details