قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کل جماعتی اجلاس منعقد کیا۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے بی جے پی, عام آدمی پارٹی، کانگریس کے رہنماؤں کے ساتھ کل جماعتی اجلاس طلب کیا تھا۔
امت شاہ کی کل جماعتی اجلاس اختتام پذیر - دہلی کی خبر
دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا نے کہا کہ ہم نے نجی اسپتالوں کا چارج کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس معاملے میں وی کے پال کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو دو دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
امیت شاہ کی کل جماعتی اجلاس اجلاس اختتام پذیر
کل جماعتی اجلاس کے اختتام کے بعد دہلی بی جے پی کے صدر آدرش کمار نے کہا کہ ویر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ 20 جون کے بعد روزانہ 18 ہزار کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے، وہیں اجلاس کے دوران بی نے بی جے پی نے مشورہ دیا کہ نجی اسپتالوں میں معاوضے طے کیے جائیں۔
وزیر داخلہ نے اس معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو دو دن میں رپورٹ پیش کرے گی، اس رپورٹ کی بنیاد پر نجی اسپتالوں میں کی جانے والی ٹیسٹنگ کے لیے ایک حد مقرر کی جائے گی'۔