اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دنیا بھر میں کورونا سے 10.78 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں - روس میں کورونا

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 10.78 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے اور اب تک 3.77 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے 10.78 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں
دنیا بھر میں کورونا سے 10.78 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

By

Published : Oct 13, 2020, 2:08 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 37،738،569 لوگوں کو متاثر کیا ہے اور 1،078،868 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اب تک 215،078 افراد فوت اور 7،803،884 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55،342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 71،75،880 ہوگئی ہے۔

منگل کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 8،38،729 ایکٹیو کیسز ہیں جبکہ اب تک 62،27،295 شفایاب ہوچکے ہیں۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.03 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1.50 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.05 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 22،594 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details