بارہ ریاستوں اور وفاقی علاقوں میں کورونا کیسز میں کمی - بھارت میں کورونا
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔
بارہ ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں کورونا کیسز میں کمی
By
Published : Sep 12, 2020, 8:15 PM IST
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک اور آندھرا پردیش سمیت 12 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کے فعال کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔
کرناٹک میں سب سے زیادہ 3211 ، آندھرا پردیش میں 1147 ، تمل ناڈو میں 564 ، جھارکھنڈ میں 267 ، تلنگانہ میں 190 ، آسام میں 110 ، منی پور میں 100 ، اوڈیشہ میں 79 ، بہار میں 79 ، تری پورہ میں 18 ، دادرنگر حویلی اور دمن دیو میں 14 اور انڈمان نکوبار جزائر میں سات عدد فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 97،570 نئے کیسزکے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 46،59،985 ہوگئی ہے۔ وہیں شفایاب ہونے والوں کی تعداد 36،24،196 پہنچ چکی ہے۔ فی الحال ملک میں کورونا وائرس کے 9،583،16 ایکٹیو کیسز ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد حسب ذیل ہے: