کورونا وائرس کے 24 ہزار سے بھی زائد مزید کیسز کے بعد بھارت اس وائرس سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 613 لوگ اس مہلک وائرس کے سبب لقمہ اجل بنے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 24 ہزار 850 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 165 ہوچکی ہے جبکہ روس میں اب تک 6 لاکھ 73 ہزار 564 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران 613 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 19 ہزار 268 ہوگئی ہے۔
دریں اثنا کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 856 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں تعداد 4 لاکھ 9 ہزار83 ہوگئی ہے جبکہ ملک میں اب بھی اس وائرس کے 2 لاکھ 44 ہزار 814 معال کیسز ہیں۔
بھارت: کورونا متاثرین کی تعداد6.61 لاکھ سے زیادہ ہو گئی
واضح رہے کہ مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں میں سرفہرست ہے جہاں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 74 نئے کورونا معاملات سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 64 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران 295 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں اور ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 8 ہزار 671 پہنچ گئی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ ریاستوں میں مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ کے زائد ہوگئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے مزید 4280 نئے کیسز ملنے کے بعد متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار ایک تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس دوران 65 افرا کی موت ہوئی جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 1450 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں 60 ہزار 592 افراد کو علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 97 ہزار 200 اور مرنے والوں کی تعداد 3004 ہوگئی ہے جبکہ68 ہزار 256 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔