کووڈ 19 وبائی مرض کی وجہ سے پوری دنیا اپنے صحت کے نظام کو لے کر فکر مند ہے۔ اس دوران ایک مطالعے کے مطابق اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس ایک اسپتال کے آئیسولیشن کمرے سے وارڈ کی سطح تک پھیلنے میں صرف دس گھنٹے کا وقت لیتا ہے۔
جرنل آف ہاسپٹل انفیکشن میں اس مطالعے کو شائع کیا گیا ہے۔ اس مطالعے کا مقصد یہ جاننا تھا کہ یہ سارس سی او وی 2، جس سے کووڈ 19 کی بیماری ہوتی ہے۔ اسپتال کی سطح پر پھیل سکتا ہے یا نہیں۔
برطانیہ کے یونیورسٹی کالج اسپتال (یو سی ایل) اور گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال (جی او ایس ایچ ) کے محققین نے بتایا کہ ہم نے کورونا وائرس کے ڈی این اے کو استپال کے بستروں پر رکھا تھا لیکن جب ہم نے وارڈ کی جانچ کی تو ہم نے وارڈ کی آدھے حصوں میں اس ڈی این اے کے ثبوت ملے۔ یہ 10گھنٹوں کے اندر وارڈ کے آدھے حصوں میں پھیل گیا اور یہ کم از کم 5 دنوں تک زندہ رہ سکتا ہے۔
محققین نے اس جانچ میں سارس، سی او وی 2 وائرس کو استعمال کرنے کے بجائے مصنوعی طور پر پودوں کو متاثر کرنے والے وائرس کے ڈی این اے کے ایک حصے کو نقل کیا، جو انسانوں کو متاثر نہیں کرتا ہے۔
انہوں نے متاثرہ مریضوں کے نظام تنفس میں پائے جانے والے سارس سی او وی 2 کے مقدار کے برابر ہی اس وائرس کو ایک ملی لیٹر پانی میں ملایا۔
محققین نے اس ڈی این اے پانی کو اسپتال کے آئیسولیشن کمرے کے بستروں کے ہینڈ ریل پر رکھ دیا اور پھر اگلے پانچ دنوں میں اسپتال کے ایک وارڈ میں 44 سائٹس کا نمونہ لیا۔