اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 106000 نئے معاملے

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 106000 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں'۔

Corona's new record cases in one day
ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 106000 نئے ماملے

By

Published : May 21, 2020, 12:39 PM IST

Updated : May 21, 2020, 1:00 PM IST

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم گیبریئسس نے خبردار کیا ہے کہ کوروناوائرس طویل عرصے تک رہے گا۔

  • وائرس کے بڑھتے معاملات پر تشویش:

انہوں نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں اس وائرس کے بڑھتے معاملات پر تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

دنیا بھر میں اب تک 49 لاکھ سے زیادہ لوگ اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، لیکن اس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے، کیونکہ بہت ساری جانچ رپورٹ ابھی آئی نہیں ہے۔

  • کورونا سے جملہ اموات:

جان ہاپكنگ یونورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے دنیا بھر میں اب تک 326000 سے زیادہ لوگوں کی اموات ہو چکی ہیں۔

Last Updated : May 21, 2020, 1:00 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details