جان ہاپکینس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 3 کروڑ 84 لاکھ 41 ہزار 934 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ان میں 10 لاکھ 91 ہزار 945 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ ہے، یہاں اب تک 2 لاکھ 16 ہزار 858 افراد فوت ہوچکے ہیں، مزید 79 لاکھ 16 ہزار 118 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 67 ہزار 708 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں اب تک متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 73 لاکھ 7 ہزار 97 ہوگئی ہے۔
جمعرات کے روز مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے کل 8 لاکھ 12 ہزار 390 مریض موجود ہیں، جبکہ اب تک 63 لاکھ 83 ہزار 441 افراد اس مرض سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 51.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 1.51 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.32 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 23 ہزار 69 متاثرہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سے 9.31 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جہاں 24،921 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کولمبیا میں 9.30 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جہاں 28 ہزار 306 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 9.08 لاکھ سے زیادہ افراد اس جان لیوا وائرس کی زد میں آچکے ہیں اور 33 ہزار 413 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پیرو میں کورونا وائرس وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور بڑھتا جارہا ہے، یہاں اب تک اس وائرس سے 8.53 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 33 ہزار 419 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
میکسیکو میں اب تک 8.30 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 84 ہزار 898 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ، فرانس میں 8.20 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جہاں 33 ہزار 58 افراد فوت ہوگئے ہیں۔
جنوبی افریقہ میں 6.96 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں اور 18 ہزار 151 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 6.57 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں اور 43 ہزار 245 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔