عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر (ڈیزاسٹر)ڈاکٹر مائک ریان نے کورونا وائرس (کوویڈ 19)کے مستقبل میں ختم ہونے کے سلسلے میں دعووں کو خارج کیا ہے۔
انہوں نے وارننگ دی ہے کہ ویکسن کا پتہ لگنے کے بعد بھی اس کے انفیکشن کاخطرہ بنا رہ سکتا ہے۔
ڈاکٹر ریان نے بدھ کو سویٹزرلینڈ میں بین الاقوامی عوامی صحت یونین کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ حقائق بہت اہم ہیں کہ کورونا وائرس کبھی ختم نہیں ہوسکتا اور یہ دوسرے انفیکشن کی شکل میں ہمارے سماج میں سامنے آسکتا ہے۔