اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت : تین دنوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز

ملک میں کورونا انفیکشن کی بھیانک ہوتی صورت حال کے دوران متاثرین کی تعداد تین دنوں میں آٹھ لاکھ سے بڑھ کر نو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

تین دنوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز
تین دنوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز

By

Published : Jul 14, 2020, 5:45 PM IST

وزارت صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے اعدادوشمار کے مطابق سنیچر کو کورونا انفیکشن کی تعداد آٹھ لاکھ کو پار کرکے 8 لاکھ 20 ہزار 912 ہوگئی تھی، جکہ منگل کو 9 لاکھ کا اعدادوشمار پار کرکے 9 لاکھ 6 ہزار 752 ہوگئی۔

وزات کی جانب سے منگل کو جاری اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 28 ہزار 498 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 9 لاکھ 6 ہزار 752 ہوگئی ہے۔

گزشتہ تین دنوں سے مسلسل انفیکشن کی تعداد 28 ہزار سے زیادہ ہورہی ہے۔اس سے پہلے اتوار کو28 ہزار 637 اور پیر کو 28 ہزار 701 معاملے سامنے آئے تھے۔

حالانکہ ان کے مقابلے میں آج متاثرین کی تعداد میں معمولی کمی درج کی گئی ہے۔کورونا کے تیزی سے بڑھ رہے معاملوں کے دوران راحت کی بات یہ ہے کہ اس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 989 مریض صحتیاب ہوئے، جنہیں ملا کر اب تک مجموعی طور سے 5 لاکھ 71 ہزار 460 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، ملک میں ابھی کرونا انفیکشن کے 3 لاکھ 11 ہزار 565 معاملے سرگرم ہیں۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 553 لوگوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر23 ہزار 727 ہوگئی ہے۔
تین دنوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز

کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے، جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 6 ہزار497 نئے معاملے درج کئے گئے، یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 924 ہوگئی ہے۔

اسی مدت میں 193 لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 482 ہوگئی ہے۔ وہیں 1 لاکھ 44 ہزار 507 لوگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے معاملے میں دوسرے مقام پر تمل ناڈو ہے، یہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 328 نئے معاملوں کے ساتھ مجموعی طور سے 1 لاکھ 42 ہزار 798 معاملے درج کیے گئے ہیں اور اسی مدت میں 57 لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2 ہزار 23 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 92 ہزار 567 لوگوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

دہلی میں کورونا وبا کی صورت حال اب کچھ کنٹرول میں ہے اور یہاں کورونا وائرس کے معاملوں میں تھوڑی کمی آئی ہے۔ راجدھانی میں اب تک 1لاکھ 13 ہزار 740 افراد کورونا کی زد میں آچکے ہیں اوراس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد یہاں بڑھ کر 3 ہزار 411 ہوگئی ہے۔91 ہزار 312 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

گجرات کورونا متاثرین کی تعداد میں چوتھے مقام پر ہے، لیکن ہلاک شدگان کی تعداد کے معاملے میں یہ مہاراشٹر اور دہلی کے بعد تیسرے مقام پر ہے۔

گجرات میں کورونا متاثرین کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 42 ہزار 722 لوگ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 2 ہزار 55 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ یہاں 29 ہزار 770 افراد اس بیماری سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

کرناٹک میں 41 ہزار 581 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 757 لوگوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔ یہاں 16 ہزار 248 لوگ صحتیاب ہوئےہیں۔

آبادی کے اعتبار سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کے اب تک 38 ہزار 130 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس وائرس سے 955 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 24 ہزار 203 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

تلنگانہ میں بھی کورونا وائرس کے معاملوں میں بہت تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ تلنگانہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 34 ہزار 221 ہوگئی ہے اور 365 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ 23 ہزار 679 لوگ اب تک اس وبا سے ٹھیک بھی ہوچکے ہیں۔

مغربی بنگال میں 31 ہزار 448 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور 956 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور اب تک 19 ہزار 213 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے کی وجہ سے یہ سب سے زیادہ متاثر کی فہرست میں راجستھان سے اوپر آگیا ہے۔ یہاں میں 31 ہزار 103 لوگ متاثر ہوئے ہیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 365 ہوگئی ہے۔

راجستھان میں بھی کورونا انفیکشن کی تعداد 24 ہزار 936 ہوگئی ہے اور اب تک 525 لوگوں کی موت ہوچکی ہے، جبکہ یہاں 18 ہزار 630 لوگ پوری طرح صحتیاب ہوچکے ہیں۔
تین دنوں میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد نو لاکھ سے تجاوز

ہریانہ میں 21 ہزار 894 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 308 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

بھارت سمیت عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات


عالمی وبا کورونا وائرس سے مدھیہ پردیش میں 663، پنجاب میں 204، جموں وکشمیر میں 187، بہارمیں 160، اڈیشہ میں 70، اتراکھنڈ میں 49، آسام میں چھتیس، کیرلہ اور جھارکھنڈ میں تینتیس، چھتیس گڑھ میں انیس، پڈوچیری میں اٹھارہ، گوامیں سترہ، ہماچل پردیش میں گیارہ، چنڈی گڑھ میں آٹھ، اروناچل پردیش، میگھالیہ اورتریپورہ میں دو۔دو اور لداخ میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details