قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وبا ایک مرتبہ پھر خوفناک صورت اختیار کرنے لگی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 256 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد اتوار کو بڑھ کر تقریبا 1.92 ہوگئی ہے اور 29 مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہزار 567 ہوگئی ہے۔
دہلی میں جمعہ کو 68 دنوں بعد سب سے زیادہ 2 ہزار 914 نئے معاملے آئے تھے۔ سنیچر کو 2 ہزار 973 معاملے آئے۔ دہلی میں دو ماہ کے وقفے کے بعد دو ستمبر کو وائرس کے معاملے ڈھائی ہزارسے زیادہ آئےتھے اور گذشتہ پانچ دنوں سے ان میں کافی تیزی دیکھی گئی۔
دہلی میں نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی یہاں کنٹینمنٹ ژون کی تعداد میں 100 کا اضافہ ہواہے۔ سنیچر کے اعداد وشمار میں کنٹینمنٹ زونوں کی تعداد بھی 976 سے بڑھ کر 1ہزار 76 ہوگئی ہے۔