کورونا کے مشتبہ مریض کوتین گھنٹے تک ٹرین کے ٹوائلٹ میں بند رکھا گیا۔ مشتبہ مریض ضلع گیا کا رہنے والا ہے، سعودی عربیہ سے محمد اعجاز واپس آکر آج اپنے گھر جا رہا تھا۔
نئی دہلی سے آنے والی مہابودھی ایکسپریس ٹرین میں ایک مسافر کو تیز بخار کی وجہ سے کوچ میں ہلچل پیدا ہو گئی۔
دہشت کا ماحول ایسا تھا کہ باقی مسافروں نے اسے تین گھنٹوں تک ٹرین کے ٹوائلٹ میں بند کردیا۔
اس بارے میں ریلوے انتظامیہ کو جانکاری دی گئی ۔ جب ٹرین کانپور پہنچی تو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے آکر اس کی جانچ کی ۔ تاہم ڈاکٹروں نے مسافر میں کورونا کی پہچان نہیں پایا ہے ۔ دراصل سعودی عرب سے واپس آنے والے محمد اعجاز انصاری اپنے گھر ضلع گیا آنے کے لئے دہلی سے مہابودھی ٹرین (12398) میں سوار ہوا تھا۔
وہ اے ٹو کوچ کی سیٹ نمبر چھ پر بیٹھ گیا۔ اس دوران باقی مسافروں سے اس کی گفتگو شروع ہوئی۔
اس نے دوران گفتگو بتایاکہ وہ آج سعودی عرب سے واپس آیا ہے ۔