اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا: کمیونٹی ٹرانسمیشن کا پتہ لگانے کے لیے تلنگانہ میں سروے - این آئی این

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے نیشنل انسٹی نیوٹریشن (این آئی این) اور تلنگانہ حکومت کے ساتھ مشترکہ طورپر گھریلو سروے کا کام شروع کیا ہے۔

کورونا: کمیونٹی ٹرانسمیشن کا پتہ لگانے کے لیے تلنگانہ میں سروے
کورونا: کمیونٹی ٹرانسمیشن کا پتہ لگانے کے لیے تلنگانہ میں سروے

By

Published : May 16, 2020, 4:13 PM IST

یہ سروے تلنگانہ کے تین اضلاع جنگاوں، کاماریڈی اورنلگنڈہ کے 30مواضعات میں کیا جائے گا، اس سروے کا مقصد کوویڈ19 کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کا پتہ چلانا اور سارس انفکشن سے واقفیت حاصل کرنا ہے۔

ہر ضلع میں دس مواضعات کو غیر تربیت انداز میں منتخب کیاجائے گاجہاں 40 بالغ مرد وخواتین کا انتخاب کر کے ان کے نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔

این آئی این نے ایک بیان میں کہا کہ اس سروے کے تحت مواضعات میں چار راونڈس ہوں گے، اس سروے کے دوران اسٹیٹ میڈیکل و ریاستی محکمہ صحت کے اہلکاروں کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details