جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (كووڈ 19) کے 13 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10674 ہوگئی، جب کہ اس دوران دو مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 236 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کے پنیڈک کنٹرول اور روک تھام مرکز نے بتایا کہ 'انفیکشن کے نئے کیسز مسلسل تیسرے دن بھی 20 سے کم رہے'۔
اتوارکو کورونا وائرس کے صرف آٹھ نئے کیسز سامنے آئے تھے تو فروری کے وسط کے بعد تیزی سے بڑھ رہے کیسز میں سب سے کم تعداد تھی۔ نئے کیسز بیرون ملک سے آئے کیسزہیں۔