اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس نے توڑے سارے ریکارڈ

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریباً 11 ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور 396 مریضوں کی اموات ہوئی ہیں اور ایک دن میں ہونے والی مصدقہ اموات اور کیسز کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Jun 12, 2020, 11:57 AM IST


ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 956 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایک ہی دن میں 396 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں زبردست اضافہ

ایک دن میں ہونے والی مصدقہ اموات اور کیسز کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 2،97،535 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس وبأ سے اب تک 8،498 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

حالانکہ اس مہلک وبأ سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1،47،195 ظاہر کی گئی ہے۔

تک کی سب سے بڑی تعداد

مہاراشٹر کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے یہاں کووڈ-19 کے 97 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبأ کے سبب 46،078 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 3590 ظاہر کی گئی ہے۔

دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1800 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد دہلی میں کل مریضوں کی تعداد 34 ہزار 687 ہوگئی ہے جبکہ 12،731 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details