ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر کورونا وائرس کے نو ہزار 985 کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد پونے تین لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اس دوران 279 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد سات ہزار 745 ہو گئی ۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی کی طرف سے بدھ کے روز جاری عداد و شمار کے مطابق 9985 نئے کیسزکو ملا کر ملک میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 276583 ہو گئی جبکہ اس وبا سے 7745 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔