اردو

urdu

بہار میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

By

Published : May 26, 2020, 10:44 PM IST

ریاست میں کرونا انفیکش میں تیزی اضافہ ہو رہا ہے۔ تمام 38 اضلاع میں مسلسل مریض سامنے آرہے ہیں۔ 133 نئے کیس سامنے آنے سے ریاست میں کووڈ 19 متاثرین کی مجموعی تعداد 2870 ہو گئی ہے۔

بہار میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ
بہار میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

دارالحکومت پٹنہ میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے. گزشتہ روز 11 نئے معاملے سامنے آئے ہیں. اس کے بعد پٹنہ میں متاثرین کی تعداد 211 تک پہنچ گئی ہے.

محکمہ صحت نے اس معاملے کی تصدیق کی ہے. دارالحکومت پٹنہ کے کچھ نئے علاقوں میں یہ وبا پھیل رہی ہے. شہر کے دو نئے محلے سمن پورہ اور پٹنہ سیٹی کے خواجہ کلاں کے نیر اگڑی باغ میں سورت سے لوٹا شخص مثبت پایا گیا ہے.

بہار میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ

اس کے علاوہ وکرم سے 4، موکامہ سے 4، دلہن بازار سے 1 متاثر ملا ہے.سمنپورہ کی مدسہ گلی کو سیل کر دیا گیا ہے. ساتھ ہی پٹنہ سیٹی کے خواجہ کلاں کے نیر اگڑی باغ کو بھی سیل کر نئے کنٹینمنٹ زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے.

ان علاقوں میں ضروری سامان کی دکانوں کے علاوہ سب بند رہیں گے.محکمہ صحت کے سیکریٹری لوکیشن کمار نے بتایا کہ ریاست کے 19 لیب میں اب تک 66 ہزار 148 سیمپل کی جانچ ہو چکی ہے. ریاست میں غیر مقیم مزدور جو مثبت پائے گئے ہیں ان کی مجموعی تعداد 1754ہو چکی ہے. اب تک 729 مثبت مریض صحتیاب ہو کر گھر لوٹ چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details