اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرونا وائرس سے متاثر 29.8 فیصد افراد تبلیغی

ملک میں اب تک کرونا وائرس ’کووڈ۔19‘ سے متاثر 14378 لوگوں میں سے 29.8 فیصد مریض دہلی کے نظام الدین مرکز میں منعقد تبلیغی جماعت سے جڑے یا ان کے رابطے میں آئے لوگوں سے متعلق ہیں۔

Corona virus infected 29.8% of patients is tablighi jamat
کرونا وائرس سے متاثر 29.8 فیصد افراد تبلیغی

By

Published : Apr 18, 2020, 7:23 PM IST

وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے نامہ نگاروں کے کانفرنس میں بتایا کہ مجموعی طور سے 14378 متاثروں میں سے 4291 متاثر تبلیغی جماعت میں شامل ہوئے یا ان کے رابطے میں آئے لوگ ہیں۔

تمل ناڈو میں 84، دہلی میں 63، تلنگانہ میں79 ، اترپردیش میں 59، آندھرا پردیش میں61، آسام میں 91 اور انڈمان ونکوبار میں 83 فیصد متاثرین تبلیغی جماعت سے منسلک ہیں یا ان کے رابطے میں آئے لوگ ہیں۔ اروناچل پردیش میں ایک شخص کروناوائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اور وہ تبلیغی جماعت میں شامل ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے واضح ہے کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے میں سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل نہ کرنا کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

اس کے پیش نظر حکومت کے سوشل ڈسٹنسنگ سے متعلق ہدایات کی پیروی سبھی کو ضرور کرنا چاہئے جس سے کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ کو جیتنے میں کامیابی حاصل کی جاسکے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details