ملک میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریكارڈ 5 ہزار 611 کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 750 ہو گئی ہے۔ مزید اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 140 کے اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 3 ہزار303 ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 611 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6 ہزار 750 پہنچ گئی۔ اس سے ایک دن قبل 4 ہزار 970 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔
ملک میں اس وبا سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 140 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 303 ہو گئی ہے۔ وبا کے بڑھتے کیسز کے باوجود ایک مثبت پہلو یہ بھی ہے کہ اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار124 افراد صحت مند ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی صحت مند ہو نے والےلوگوں کی مجموعی تعداد 42 ہزار 298 ہو گئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور مجموعی کیسز کے معاملہ میں ایک تهائی حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4ہزار 83 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 37 ہزار 136 ہو گئی ہے اور 1 ہزار325 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 9 ہزار 639 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
دوسرے نمبر پر تمل ناڈو ہےجہاں 12 ہزار 448 افراد اس مہلک مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔یہاں کورونا سے اب تک 84 ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 4 ہزار 895 صحت یاب۔
کورونا وائرس کے انفکشن کے معاملوں میں پانچ اعداد کی فہرست میں گجرات تیسرے مقام پر ہے۔یہاں جموعی طور پر 12 ہزار 140 افراد کورونا کی زد میں آچکے ہیں،719کی موت ہوچکی ہے اور5ہزار 43 اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔