مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 ہزار نئے کیسز سے مریضوں کی مجموعی تعداد 63 لاکھ 12 ہزار 585 پہنچ گئی۔
اس دوران مزید 1 ہزار 181 مریضوں کی کورونا سے موت ہو گئی۔ اس مہلک وبا سے مجموعی طور پر 98 ہزار 678 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ملک میں کورونا کے ایکٹوکیسز کی تعداد 9 لاکھ 40 ہزار 705 ہے، جبکہ 52 لاکھ 73 ہزار 202 افراد نے اس وائرس کو شکست دی ہے۔
ملک کے اندر ستمبر میں کورونا وائرس نے قہر برپا کیا۔ اس ماہ میں 33 ہزار 255 مریضوں کی اس وبا سے موت ہو گئی۔ اگست میں 28 ہزار 859 افراد جاں بحق ہو ئے۔ جولائی میں مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 122 تھی تو جون میں 98 ہزار 811 تھی جبکہ مئی میں 4 ہزار 267 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔