دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دعوی کیا ہے کہ دہلی میں کورونا وائرس کے مریض کم ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے پانچ ڈاکٹر کی ایک ٹیم بنائی ہے جو کورونا وائرس کو لے کر پلان تیار کرے گی، وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا اگر کورونا وائرس کے 100 مریض بیک ودہلی حکومت کی تیاریوں کے تعلق سے بتاتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ جہاں جہاں کمی اور فقدان ہے اسے پورا کیا جا رہا ہے اور اسے ٹھیک کرنے کی کوشش جاری ہے، اور 1000 مریضوں کے لیے تیاری جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتے ہیں کہ ایسے حالات ہی نہیں آئیں۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی ارنود کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں کورونا کے مریض میں کمی آئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آگے کی تیاری کے لیے ہم نے پانچ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بنائی تھی، اس ٹیم نے شاندار کام کا مظاہرہ کیا ہے، اور اپنی رپورٹ پیش کی ہے، ڈاکٹر کی پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر سو کیسز آتے ہیں تو کیا لائحہ عمل کرنا ہے اور اگر 500 کیسز بیک وقت آتے ہیں تو ایسی صورت میں ہمیں کیا تیاری کرنی ہے۔