اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 1.61 فیصد - مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود

مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق '18 ستمبر کو ملک بھر میں 1247 کورونا متاثرہ مریض فوت ہوگئے+

covid
covid

By

Published : Sep 19, 2020, 8:18 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) سے 1247 متاثرہ افراد کی موت ہونے کے درمیان اس عالمی وبا سے ہونے والی امواد کی قومی اوسط شرح 1.61 فیصد ہوگئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے ہفتہ کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق '18 ستمبر کو ملک بھر میں 1247 کورونا متاثرہ مریض فوت ہوگئے، جس سے اب تک اس عالمی وبا سے اپنی جان گنوانے والے لوگوں کی تعداد 85 ہزار سے بڑھ کر 85،619 ہوگئی ہے'۔

کورونا وائرس کے زیادہ معاملے والی ریاستوں میں شامل پنجاب میں اموات کی شرح 2.9 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ گجرات میں اموات کی شرح 2.7 فیصد، مہاراشٹر میں 2.7 فیصد، دہلی میں 2.1 فیصد، مدھیہ پردیش میں 1.9 فیصد، مغربی بنگال میں 1.9 فیصد، جموں و کشمیر میں 1.6 فیصد، تمل ناڈو میں 1.6 فیصد، کرناٹک میں 1.6 فیصد، اترپردیش میں 1.4 فیصد، راجستھان میں 1.2 فیصد، ہریانہ میں 1.0 فیصد، جھارکھنڈ اور آندھراپردیش میں 0.9 فیصد، چھتیس گڑھ میں 0.8 فیصد، تلنگانہ میں 0.6 فیصد، بہار میں 0.5 فیصد، اڈیشہ، کیرالہ اور آسام میں 0.4 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 53 لاکھ سے تجاوز

مہاراشٹر میں 18 ستمبر کو سب زیادہ 440 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 179، اترپردیش میں 98، آندھرا پردیش اور تمل ناڈو میں 67، پنجاب میں 62 اور مغربی بنگال میں 59 اموات درج کی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details